4 مارچ 2016 - 09:18
بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز نے 4 مشتبہ دھشتگردوں کو ہلاک کر دیا

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کھان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 مشتبہ دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر دو زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کھان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 مشتبہ دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر دو زخمی ہو گئے۔ ادھر سیکورٹی اداروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 12 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق فرنٹیئر کور اور انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں نے کھان کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ سرچ آپریشن کیا، جہاں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ایف سی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے 'دہشت گردوں' کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور آپریشن کے دوران ان کی 5 پناہ گاہیں بھی تباہ کی گئیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد کے علاوہ آئی ای ڈیز اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲